Thursday, 20 August 2020

میری پیاری بہنیا بنے گی دلہنیا

ودائیہ فلمی گیت

میری پیاری بہنیا بنے گی دلہنیا
سج کے آئیں گے دولہے راجا
بھیا راجا بجائے گا باجا

سولہ سنگھار میری بہنا کرے گی
ٹیکا چڑھے گا اور ہلدی لگے گی
بہنا کے ہونٹوں پہ جھولے کی نتھنیا
اور جھومیں گے دولہے راجا
بھیا راجا بجائے گا باجا

سیج پہ بیٹھے گی تو ڈولی پہ چلے گی
دھرتی پہ بہنا رانی پاؤں نہ دھرے گی
پلکوں کی پالکی میں بہنا کو بٹھا کے
لے کے جائیں گے دولہے راجا
بھیا راجا بجائے گا باجا

سجناں کے گھر چلی جائے گی بہناں
ہونٹ ہنسیں گے میرے روئیں گے یہ نیناں
رکھیا کے روز رانی بہنا کو بلاؤں گا
لے کے آئیں گے دولہے راجا
بھیا راجا بجائے گا باجا
میری پیاری بہنیا بنے گی دلہنیا
بھیا راجہ بجائے گا باجہ

مدن پال

No comments:

Post a Comment