Friday, 2 October 2020

وہ پانی کی لہروں پہ کیا لکھ رہا تھا

 وہ پانی کی لہروں پہ کیا لکھ رہا تھا

خدا جانے حرفِ دعا لکھ رہا تھا

ذرا اس کی آنکھوں سے آنسو نہ نکلے

وہ جب زندگی کو سزا لکھ رہا تھا

محبت میں نفرت ملی تھی اسے بھی

جو ہر شخص کو بے وفا لکھ رہا تھا

یہ اس کی نوازش تھی یا بے رخی تھی

وہ مجبوریوں کو انا لکھ رہا تھا

لکھا جس نے ناول وفا کا ادھورا

وہی پیار کی انتہا لکھ رہا تھا

بھلا کرتے کرتے گزاری زندگی

مگر پھر بھی خود کو برا لکھ رہا تھا

نمازِ محبت میں وہ اپنے

ہوئے تھے جو سجدے قضا لکھ رہا تھا

میں راشد محبت نبھاتا بھی کیسے

وہ قاتل کو دست حنا لکھ رہا تھا


راشد ترین 

No comments:

Post a Comment