ایک چاہت کے لیے خود کو مٹا دیتے ہیں
ہم ہیں وہ لوگ جو گھر بار لٹا دیتے ہیں
وہ محبت میں جو پہلو میں جگہ دیتے ہیں
جب ہو غصہ تو ذرا دور بٹھا دیتے ہیں
میں وہ پتھر ہوں جسے خالی جگہ بچنے پر
ایک دو دن کو لگاتے ہیں ہٹا دیتے ہیں
بھیک میں دیتے ہیں دو دن کی توجہ مجھ کو
جی نہ چاہے تو مجھے در سے اٹھا دیتے ہیں
یوں پتا چلتا ہے اب کان بھرے ہیں ان کے
بات کرنے کے وہ اوقات گھٹا دیتے ہیں
مالا راجپوت
No comments:
Post a Comment