Friday, 16 October 2020

محرومیوں کا یوں بھی ازالہ کیا گیا

 محرومیوں کا یوں بھی ازالہ کیا گیا

بینائی جا چکی تو اجالا کیا گیا

ہر بات میں مبالغہ آرائیاں ہوئیں

ہر فیصلہ منافقوں والا کیا گیا

دہلیز ہے مکان کی چھت سے لگی ہوئی

کس سادگی سے پست کو بالا کیا گیا

اکثر سفارشات سے منصب عطا ہوئے

ذرے کو ہمرکابِ ہمالہ🌄 کیا گیا

یاروں کی کارکردگی اتنی سی ہے نسیم

کچھ دیر کاغذات کو کالا کیا گیا


نسیم عباسی

No comments:

Post a Comment