Thursday, 1 October 2020

اک آخری سفر کی کہانی ہوا میں ہے

 اِک آخری سفر کی کہانی ہَوا میں ہے

بکھرے ہوئے پَروں کی نشانی ہوا میں ہے

گُھلنے لگے ہیں سانس میں نمکین ذائقے

جیسے کسی کی آنکھ کا پانی ہوا میں ہے

آتی ہے اڑ کے آنکھ میں لاحاصلی کی ریت

اب تک گئے دنوں کی گرانی ہوا میں ہے

لکھنا ہے میں نے لہرتے پانی پہ اس کا نام

اس نے مِری شبیہہ بنانی ہوا میں ہے

چہرہ بچا کہ سنگ ہیں آندھی کے ہاتھ میں

مڑ کر نہ دیکھ کتنی روانی ہوا میں ہے


عابد سیال

No comments:

Post a Comment