Wednesday, 23 December 2020

ہماری آنکھوں سے تیرے غم جب بہا کریں گے

 ہماری آنکھوں سے تیرے غم جب بہا کریں گے

ہمارے حق میں یہ چاند تارے دعا کریں گے

چلے گئے ہو تو یہ نہ سمجھو کہ بھولنا ہے

تمہی کو چاہیں گے، اور رستہ تکا کریں گے

تمہاری خواہش پہ چھوڑ دیں گے طلب تمہاری

کہا یہ کس نے؟ تمہیں ہم ایسے خفا کریں گے

پرندے واپس نہیں مڑیں گے میں جانتی ہوں

تمہارا دل رکھنے کو میں کہہ دوں وفا کریں گے

تمہارے جانے سے رنج مجھ کو نہیں ہے لیکن

یہ خالی کمرہ، اداس آنگن چبھا کریں گے

جو لوٹنے کی امید مجھ کو دلا گئے ہیں

نہ لوٹ پائے تو دونوں کیسے جیا کریں گے


اقراء عافیہ

No comments:

Post a Comment