جلتی شمعیں، روشن چہرے
برتھ ڈے شاعری
جلتی شمعیں، روشن چہرے
کامنی لڑیاں، نازک سہرے
نرگس، بیلہ، موتیا، لالہ
جُوہی، چمپا اور بنفشہ
ہر کوئی شاد ہے ناں
آج تمہاری سالگرہ ہے
دیکھو ہم کو یاد ہے ناں
ہم تو صرف دعا گو لوگ
خاک و مہر کا کیا سنجوگ
پاس رہیں یا دور رہیں
وحشت سے رنجور رہیں
محفل تو آباد ہے ناں
آج تمہاری سالگرہ ہے
دیکھوں ہم کو یاد ہے ناں
ترکِ تعلق خوب کیا
دل پر کاری وار سہا
نوچ دی کونپل چاہت کی
آس نہ رکھی راحت کی
دل محوِ فریاد ہے ناں
آج تمہاری سالگرہ ہے
دیکھو ہم کو یاد ہے ناں
کیسے کیسے خواب بُنے
رنگ برنگے خواب چُنے
سالگرہ کا کیک کٹے گا
ہاتھ پہ ان کا ہاتھ رہے گا
خواب ہر اِک برباد ہے ناں
آج تمہاری سالگرہ ہے
دیکھو ہم کو یاد ہے ناں
نامعلوم
خلیل اللہ فاروقی اسکے شاعر ہیں
ReplyDelete