Friday, 25 December 2020

جرم پہلے پس دیوار کیا جائے گا

 جرم پہلے پسِ دیوار کیا جائے گا

بعد میں جرم کا اقرار کیا جائے گا

روزمرہ کے مسائل میں اضافہ کر کے

شہر کا شہر ہی بیمار کیا جائے گا

کس نے سوچا ہے کہاں جائیں گے بستی والے

جب درد و بام کو مسمار کیا جائے گا

سحر انگیز نگاہیں، لب و رخسار و ادا

ایسا لگتا ہے گرفتار کیا جائے گا


ثاقب کیف

No comments:

Post a Comment