Wednesday, 23 December 2020

دشت دل میں سراب کی صورت

 دشتِ دل میں سراب کی صورت

وہ ہے آنکھوں میں خواب کی صورت

کچھ نے رحمت خدا کی سمجھا ہے

کچھ نے جانا عذاب کی صورت

میری چاہت کے آسماں پر وہ

چمکا اک ماہتاب کی صورت

وہ زمانہ تھا ہم پہ بھاری جو

تم پہ آیا شباب کی صورت

میں محبت کا ایک قاری اور

عشق تیرا کتاب کی صورت


محمد حسن

No comments:

Post a Comment