Friday, 25 December 2020

میرے پہلو کا فسوں ڈھونڈ رہا ہے صحرا

 میرے پہلو کا فسوں ڈھونڈ رہا ہے صحرا

آنکھ میں سوزِ جنوں ہونے لگا ہے گہرا

شعر کی وجہ بنا جاتا ہے چہرہ اس کا

اس کے ابرو پہ لغت کرتی ہے محشر برپا

میرے آنچل پہ رکی رہتی ہے خوشبو اس کی

کون کہتا ہے کہ میں رہتی ہوں اکثر تنہا

تیرے تحفے میں دیے رنگ سنبھالے میں نے

گو کہ تصویر کا منظر ہے مسلسل بگڑا

آخری چیخ کھڑی رہتی ہے گھر کے باہر

موسمِ آرزو میں پڑ گیا اس کو مرنا

آج جھگڑے کی کوئی بات نہیں ہے نیلم

آج بس آخری امید کا دھاگہ بکھرا


نیلم بھٹی

No comments:

Post a Comment