مجھے دل کی دکاں کا مسئلہ ہے
تجھے سُود و زیاں کا مسئلہ ہے
تجھے تو مسئلہ ہے صرف میرا
مجھے سارے جہاں کا مسئلہ ہے
زمیں پر حل نہیں ہو گا کبھی بھی
محبت آسماں کا مسئلہ ہے💕
میں اس کے ساتھ بھی کچھ دن رہی ہوں
وہاں پر بھی یہاں کا مسئلہ ہے
مجھے کہنا ہے جو خود ہی سمجھ لو
ذرا مجھ کو زباں کا مسئلہ ہے
اسے کیا ہے، چلا جائے گا وہ تو
مگر میری تو جاں کا مسئلہ ہے
انعمتا علی
No comments:
Post a Comment