Wednesday, 23 December 2020

محبت کے لیے تو سلسلہ ہونا ضروری ہے

 محبت کے لیے تو سلسلہ ہونا ضروری ہے

مُکرنے کے لیے بس حوصلہ ہونا ضروری ہے

ہوائیں زہر آلودہ ہوئی ہیں شہر کی اتنی

کہ ملتے وقت بھی کچھ فاصلہ ہونا ضروری ہے

یقیناً زندگی مشکل سفر ہے، آج جانا ہے

یہاں ہر موڑ پر اک حادثہ ہونا ضروری ہے

چلو تم توڑ دو عہدِ وفا، تم کو اجازت ہے

مری تقدیر کا اب فیصلہ ہونا ضروری ہے

تمہیں سب عیب اپنے خود نظر آ جائیں گے لیکن

تمہارے پاس ایسا آئینہ⌗ ہونا ضروری ہے

بدل سکتے ہو تم بھی رخ ہواؤں کا اشاروں سے

مگر اس کے لیے بھی تجربہ ہونا ضروری ہے


محسن کشمیری

No comments:

Post a Comment