Wednesday, 23 December 2020

سخن وری کے کسی بھنور میں نہ تو رہے گی نہ میں رہوں گا

 سخنوری کے کسی بھنور میں نہ تُو رہے گی نہ میں رہوں گا

حقیقتوں کے مہاں سفر میں نہ تُو رہے گی نہ میں رہوں گا

وہ ریل گاڑی، وہ پٹڑیوں کی صدائیں مجھ کو بتا رہی ہیں

کہ اب بچھرنے کے بعد گھر میں نہ تُو رہے گی نہ میں رہوں گا

لگے گی آواز تو محبت کے سب دریچے کھلے ملیں گے

مگر یہ غم ہے کہ اب نظر میں نہ تُو رہے گی نہ میں رہوں گا

پڑھیں گے نادِ علی سفر میں، کریں گے ذکرِ محمدیﷺ بھی

مگر مرے ساتھ رہگزر میں نہ تُو رہے گی نہ میں رہوں گا

ندیم جوگی بنے ہوئے ہیں، ندیم حق پر کھڑے ہوئے ہیں

سو چند لمحوں کے بعد گھر میں نہ تُو رہے گی نہ میں رہوں گا


ندیم ملک

No comments:

Post a Comment