Thursday, 24 December 2020

زمینی خداؤ رحم کرو

 خالی دن ڈھونڈتا ہوں

جس پر کوئی حاشیہ نہ ہو

تا کہ اس دن میں جی سکوں

پر اب دھیرے دھیرے

کلینڈر کے سارے دن

سیاہ حاشیوں کی زد میں ہیں

خدا کرے یہ آخری ہو

اب میرے پاس زیادہ دن نہیں ہے

کچھ دن روشن رہنے دو

زمینی خداؤ رحم کرو

رحم کرنے والوں پر رحم کیا جاتا ہے


وقار کنول

No comments:

Post a Comment