Thursday, 24 December 2020

عشق کے پنپنے کو فاصلہ ضروری ہے

 عشق کے پنپنے کو فاصلہ ضروری ہے

ساز کے دھڑکنے کو واقعہ ضروری ہے

ہر جدائی کے پیچھے کوئی راز ہوتا ہے

خواب کے بکھرنے کو وسوسہ ضروری ہے

بات ٹوٹ جاتی ہے بات کو بنانے میں

بات کو بنانے میں حوصلہ ضروری ہے

خواب کے سمندر میں ناؤ ڈوب جاتی ہے

خواب کو بچانے کا سلسلہ ضروری ہے

نازکی طبیعت کی یہ نہ جان پائے گی

دشتِ دل سنورنے کو آبلہ ضروری ہے


نیلم بھٹی

No comments:

Post a Comment