Thursday 21 January 2021

من کی ممتا سے لپٹ روئیں گے جذبات کے دکھ

 من کی ممتا سے لپٹ روئیں گے جذبات کے دُکھ

ہم نے بچوں کی طرح پالے ہیں سادات کے دکھ

میں تِرے ہجر کی حِدت پہ غزل کہتا رہا

اور مِری چھت سے ٹپکتے رہے برسات کے دکھ

ہر نئے سال کے بس دن ہی گِنے جاتے ہیں

اہلِ مکتب کی ریاضی میں کہاں رات کے دکھ

دائرہ گھوما جو اس زیست گھڑی کا، تو کھُلا

وقت لے آتا ہے مرکز میں مضافات کے دکھ

جو مِرے دل کی طرح خالی پڑے رہتے ہیں

جا کے دیواروں سے پوچھ ایسے مکانات کے دکھ


نصرت عارفین

No comments:

Post a Comment