Friday, 22 January 2021

اپنے انداز ميں کچھ رد و بدل کرتے ہوئے

 اپنے انداز ميں کچھ رد و بدل کرتے ہوئے

میں نے تصویر بنا دی ہے غزل کرتے ہوئے

یہ محبت تو ریاضی سے بھی پیچیدہ تھی

مسئلے بڑھتے گئے مسئلہ حل کرتے ہوئے

مجھ کو خدشہ ہے اسی کو ہی گنوا بیٹھوں گا

میں اسی شخص کی باتوں پہ عمل کرتے ہوئے

صفر پر پلٹے ہو واپس تو یہی لگتا ہے

پہلا رن شارٹ لیا ہو گا ڈبل کرتے ہوئے

لڑکھڑانے سے بھی پہلے کی گھڑی ہے نصرت

یہ محبت ہے مِری جان! سنبھل، کرتے ہوئے


نصرت عارفین

No comments:

Post a Comment