Friday 22 January 2021

اداس شام کا منظر دکھائی دیتا ہے

 اداس شام کا منظر دکھائی دیتا ہے

ہر ایک تار بدن کا دُہائی دیتا ہے 

خزاں کی جب بھی کوئی تازہ فصل اٹھتی ہے

مزارعہ مجھے آدھی بٹائی دیتا ہے

عجیب بات ہے نقدِ متاعِ جاں کے عوض 

وہ شخص مجھ کو عقیدت پرائی دیتا ہے

میں اپنے آپ میں چھوٹا دکھائی دیتا ہوں

جب آئینہ مِرا میری صفائی دیتا ہے

عجیب پیکرِِ معصومیت ہے جانے کیوں

وہ میرے ہاتھ میں اپنی کلائی دیتا ہے

خدا بھی کیسا سخی ہے کہ اپنے بندے کو

جو بندگی کے عوض میں خدائی دیتا ہے

بہت سخی ہے سنا ہے، تو دیکھئے عابد

وہ حبسِ جاں سے ہمیں کب رہائی دیتا ہے


عابد جعفری

No comments:

Post a Comment