باخدا اب تو مجھے کوئی تمنا ہی نہیں
پھر یہ کیا بات ہے یہ دل کہیں لگتا ہی نہیں
صرف چہرہ کی اداسی سے بھر آئے آنسو
دل کا عالم تو ابھی آپ نے دیکھا ہی نہیں
وہ کرم کرتے ہیں یا ہم پہ ستم کرتے ہیں
اس نظر سے انہیں ہم نے کبھی دیکھا ہی نہیں
دوست کو دوست سمجھنا تو ہے اک بات شمیم
ہمم نے دشمن کو دشمن کبھی سمجھا ہی نہیں
شمیم جے پوری
No comments:
Post a Comment