Thursday 21 January 2021

عزیز خاص بھی ہے اور رحمت رب بھی

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


عزیزِ خاص بھی ہے اور رحمتِ رب بھی

ملا غلامئ احمدﷺ کا خوب منصب بھی

مہک رہا ہے گلستانِ مصطفیٰﷺ دل میں

درودِ پاکﷺ سے تر ہیں زباں بھی لب بھی

شمار کل بھی تھا سرکارﷺ کے فقیروں میں

گدائی انﷺ کے ہی در کی عزیز تر اب بھی

بلائیں قدموں میں آقاﷺ غلام کو اپنے

یہی ہے عرضِ تمنا بھی، دل کا مطلب بھی

بسر ہو زندگی سرکارﷺ کی اطاعت میں

یہی ہے دین بھی، مسلک بھی اور مذہب بھی

دعائے بشریٰ ہے مولا یہ ہدیۂ رحمتﷺ

قبول ہو، تیرے پیشِ نظر ہو جب جب بھی


بشریٰ فرخ

No comments:

Post a Comment