Wednesday, 20 January 2021

وہ جو نظروں سے اٹھائے تو اٹھا سکتا ہے

 وہ جو نظروں سے اٹھائے تو اٹھا سکتا ہے

ہار کو فتح دِلائے تو دِلا سکتا ہے

یہ محبت ہے یہاں قید نہیں کوئی بھی

تُو اگر ہاتھ چھڑائے تو چھڑا سکتا ہے

اتنا بے دِید نہیں ہے کہ مجھے دید نہ دے

وہ اگر آنکھ لڑائے تو لڑا سکتا ہے

اس کے ہاں دیر تو ہو سکتی ہے اندھیر نہیں

وہ اگر بات بنائے تو بنا سکتا ہے

مسخرہ ہونا الگ بات ہے، فنکار الگ

خود پہ خود کو بھی ہنسائے تو ہنسا سکتا ہے

تم نہیں جانتے اس شخص کے جلوے کیا ہیں

آنکھ سے شمع جلائے تو جلا سکتا ہے

اس کرامت پہ مِرا پورا یقیں ہے کاتب

اشک سے پھول اُگائے تو اُگا سکتا ہے


سجاد کاتب

No comments:

Post a Comment