Monday, 18 January 2021

کیا کمال کرتے ہو

 کیا کمال کرتے ہو

روز کال کرتے ہو 

عشق کی امامت میں

قیل و قال کرتے ہو

کہہ کے ایک ہی دن کا

ماہ و سال کرتے ہو

آنکھ کے اشارے سے

جب نڈھال کرتے ہو

دل کی دھڑکنیں تم سے

کب بحال کرتے ہو

مارنے کو اف آنکھیں 

استعمال کرتے ہو

واہ شاعری احمد 

بے مثال کرتے ہو


احمد وصال 

No comments:

Post a Comment