Tuesday, 19 January 2021

جس جا کروں نظر ترے جلوے ہی پاؤں میں

 جس جا کروں نظر تِرے جلوے ہی پاؤں میں

پھر کس طرح سے غیب پہ ایمان لاؤں میں

کچھ اس ادا سے راز سے پردہ اٹھاؤں میں

شمشیر🗡 تم اٹھاؤ، سِپر کو گراؤں میں

کیا پوچھتے ہو جانے دو، عادت ہے یہ مِری

اب اشکِ بے سبب کا سبب کیا بتاؤں میں

لبریز ایک عمر سے ہے جامِ صبرِ دل

کب تک اک آرزو کو تھپک کر سُلاؤں میں

ناگاہ نام میرا تمہارے لبوں پہ آئے

افواہ بن کے شہرمیں اور پھیل جاؤں میں

"کس نے کہا تھا؟ "ٹھیک ہے منظور ہے ہمیں"

اوراقِ زندگی کے پلٹ کر دکھاؤں میں


عاطف علی

No comments:

Post a Comment