یہ ان دنوں کی بات ہے
جب میں اپنی
جھونپڑی کے باہر
چھوٹی چھوٹی
کیاریوں میں گندم، جو اور
سبزیاں اُگایا کرتا تھا
اس مشقت میں
حوّا میری مدد کرتی تھی
یہ ان دنوں کی بات ہے
جب زمیں میں
سرحدیں نہیں تھیں
سورج اور چاند صرف
ہمارے لیے طلوع ہوتے تھے
بادل اور سمندر میں
کوئی رنجش نہیں تھی
قیوم ناصر
No comments:
Post a Comment