Tuesday 19 January 2021

چاند کی اپنی کہانی رات کا قصہ الگ

 چاند کی اپنی کہانی رات کا قصہ الگ

داستانِ عشق میں ہے تجربہ سب کا الگ

اجنبی ہم آج سے ہیں پر سفر تو ہے وہی

صرف کہہ دینے سے ہوتا ہے کہیں رستہ الگ

ایک لمحہ بس وہی ہے اور باقی کچھ نہیں

زندگی ساری الگ اور وصل کا لمحہ الگ

روشنی دیپک کی سورج چاند کی اپنی جگہ

نور سے روشن تِرے ماتھے کا یہ ٹیکا الگ

عشق کے بیمار پر ساری دوائیں بے اثر

چارہ گر اس کی دوا کا ہے ذرا نسخہ الگ

چلتے چلتے آپ نے دیکھا تھا ہم کو بس یوں ہی

شہر میں اس دن سے اپنا ہو گیا رتبہ الگ


پنکج سبیر

No comments:

Post a Comment