ابھی تو اوروں کا سن کر ہی جی ڈرا ہوا ہے
بِنا کیے ہی محبت سے جی بھرا ہوا ہے
اسی کی دِید میں رکھا گیا ہے میرا سکوں
وہ دور غیر کے پہلو میں جو کھڑا ہوا ہے
کسی کی آہٹیں پا کر یہ دل دھڑکتا ہے
کسی کے ہنسنے پہ کب سے یہ دل مَرا ہوا ہے
اسی لیے تو مِری آنکھ لگ نہیں پاتی
کسی کی نیند میں میرا سکوں پڑا ہوا ہے
یہ تیرا رنج کئی سال سے ہے ساتھ مِرے
یہ میرے ساتھ ہی رویا، ہنسا، بڑا ہوا ہے
وہ ایک شخص مِرے دل کو اس قدر بھایا
کہ اس کو دیکھتے رہنے پہ یہ اَڑا ہوا ہے
مالا راجپوت
No comments:
Post a Comment