چڑھتے ہوئے سورج کی پجاری ہے یہ دنیا
تم یہ نہ سمجھنا کے تمہاری ہے یہ دنیا
مانگے کوئی رب سے تو کوئی مانگے ہے سب سے
محتاج ہے، مفلس ہے، بھکاری ہے یہ دنیا
مولا نے میرے تین طلاقیں اسے دی ہیں
کچھ لوگ سمجھتے ہیں کنواری ہے یہ دنیا
ہم فرشِ عزا پر، کبھی ہم فرشِ وِلا پر
دنیا کو بتا دو کہ ہماری ہے یہ دنیا
اختر میری ان لوگوں سے بنتی ہی نہیں ہے
وہ جن کے لیے موت سے پیاری ہے یہ دنیا
کلیم اختر
No comments:
Post a Comment