Saturday, 20 February 2021

وداع ساتھ تمہارے ہی ہو گیا سورج

 وداع ساتھ تمہارے ہی ہو گیا سورج

پھر اس کے بعد نہ ہم کو کہیں ملا سورج

اٹھے جو ہم سے گراں گوش تو ہُوا معلوم

ہمیں پکار کے کب کا چلا گیا سورج

ملن کی شام سہی پر ملن نصیب کہاں

تُو چڑھتے چاند کی میت میں ڈوبتا سورج

اس ایک شام کو جس کے لیے تھے چشم براہ 

خلاف وقت بڑی دیر سے ڈھلا سورج 

مؔصور آؤ اسی شعلہ رخ کی سمت چلیں 

سنا ہے ڈھلتا نہیں اس کے بام کا سورج 


مصور سبزواری

No comments:

Post a Comment