Wednesday, 3 February 2021

اک حویلی کے عقب میں جل اٹھی خیمے کی آگ

 اک حویلی کے عقب میں جل اٹھی خیمے کی آگ

پھر تو ایسی بڑھ چلی، بڑھتی گئی خیمے کی آگ

چاند اپنی چاندنی میں بُخل سے لیتا تھا کام

چاندنی کی تھی تمنائی بڑی خیمے کی آگ

مدتیں گزریں حویلی وہ کھنڈر بن بھی چکی

ہے مگر ویسے کی ویسی آج بھی خیمے کی آگ

سانحہ تو دیکھیئے کل تک جو تھے محفل کی جاں

آج ان کے پاس ہے بس خامشی، خیمے کی آگ

گویا حربہ یہ امیرِ شہر کی ایجاد ہے

چھین لے گا شہر کی اب روشنی، خیمے کی آگ

ہم نے سوچا تھا کوئی دن آ رہی ہے فصلِ گُل

کر رہی ہے پیش منظر اور ہی خیمے کی آگ

کس نے حسرتؔ گُلشنِ دل میں اُگائیں نفرتیں

کھا گئی ہے اب تو یارو آشتی خیمے کی آگ


رشید حسرت

No comments:

Post a Comment