محبت کس کو کہتے ہیں عداوت کس کو کہتے ہیں
بچھڑ کے تم سے جانا ہے قیامت کس کو کہتے ہیں
اسی ضد میں ہی اُتری ہوں قیامت خیز لہروں میں
کہ دیکھوں گی محبت میں قیامت کس کو کہتے ہیں
زمانہ پوچھتا کچھ ہے، بتاؤں اور ہی کچھ میں
تمہیں سے میں نے سیکھا ہے وضاحت کس کو کہتے ہیں
ابھی خاموش بیٹھی ہوں مگر میں وقت پڑنے پر
زمانے کو بتا دوں گی بغاوت کس کو کہتے ہیں
ہزاروں درد سہہ کر بھی یہ دیتے ہیں دعا سب کو
کہ اہلِ عشق سے سیکھو سخاوت کس کو کہتے ہیں
تہمینہ راؤ
Thanks
ReplyDelete