رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
زادِ سفر
میں جب اپنے گھر سے روانہ ہوا تو
اداسی سے بھرپورسائے نے بڑھ کر
مِرے سرد ماتھے کو
تپتے ہوئے اپنے ہونٹوں سے چُوما
مِرے کان میں یہ کہا
کہ
اگر راستے میں تمہاری رگوں میں
محبت کی خواہش اُترنے لگے
تو
مجھے یاد کرنا
یونس خیال
No comments:
Post a Comment