رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
اب کے وہ بس چیختا ہے
دشت دریا مانگتا ہے
رات رونے پر تُلی ہے
دن کا چہرہ بھی تھکا ہے
ہاتھ دھوئے سب نے ہی پر
خون پیڑوں پر جما ہے
کس کو سمجھوں جان و دل میں
اک بدلتا سلسلہ ہے
زندگی خاموش گم سم
محفلوں میں قہقہہ ہے
مشتاق مہدی
No comments:
Post a Comment