Thursday 26 August 2021

میرے بن پڑے جو جینا

 میرے بن پڑے جو جینا

یہ زہر پڑے جو پینا

میرا پیار ساتھ رکھنا

یہی ہو گا پھر سفینہ

میری یادوں کے سہارے

کیا سمے بِتا سکو گے؟

نہ رہوں اگر میں کل تو

یونہی مُسکرا سکو گے؟

اے دیارِ دل کے مہماں

تیرے دَم سے ہے چراغاں

میرے دل کی ہر گلی میں

میری سُونی زندگی میں


فاطمہ نجیب

No comments:

Post a Comment