Monday, 23 August 2021

تمہیں پتا ہے محبت کیا ہے

 محبت کا ابارشن


تمہیں پتا ہے محبت کیا ہے

نہیں

میں بتاتا ہوں تمہیں

پچھلے دسمبر تک یہ جذبہ مجھ میں اس قدر تھا کہ

میری قلب دانی میں محبت کا حمل ٹھہر گیا

وہ میرے دل کی کوکھ میں پلتی رہی

وہ زندہ تھی

میں نے ایک لمس کو محسوس کیا تھا

بس ذرا سی جلدی نے وقت سے پہلے اسے جنم دیا

اور وہ مرحوم ہو گئی


تبسم ضیا

No comments:

Post a Comment