Sunday, 7 November 2021

عشق میں تو اس طرح فریاد کر

 عشق میں تو اس طرح فریاد کر

اک نئی طرزِ فغاں ایجاد کر

تازہ کر دے داستان قیس کو

پھر سے زندہ مسلکِ فرہاد کر

ہے مبارک عاشقی کا یہ سفر

اجڑی دنیا پھر سے تو آباد کر

تا کہ ہوں آزاد پنچھی خوف سے

قید پنجرے میں تو اب صیاد کر

طوق پہنے پھر رہے ہیں جو غلام

ان کو ان طوقوں سے تو آزا د کر

ہے میسر تجھ کو جو ذوقِ سلیم

عہدِ نو کی اس کو تو بنیاد کر


خواجہ اشرف

کے اشرف

No comments:

Post a Comment