Monday, 29 November 2021

کس رستے سے جانا اور آنا ہے سب کچھ جانتی ہے

 کس رستے سے جانا اور آنا ہے سب کچھ جانتی ہے

بڑھتی عمر کی لڑکی اچھی، بُری نظر پہچانتی ہے

زور زبردستی کرنے والوں کے لیے ہے لا حاصل

اس کے لیے جاں دے سکتی ہے جس کو اپنا مانتی ہے

ہونٹوں پر مُسکان سجائے چُنتی ہے دُکھ کے کنکر

اپنے اشکوں سے تنہائی میں اپنے غم چھانتی ہے

خود ہی دکھا سکتی ہےاپنی آنکھوں سے راہِ اُلفت

زُلفوں کی گرہوں سے اپنے عاشق کا دل باندھتی ہے

شعر کے اک اک ٹکڑے نے بے چین کیا مجھ کو خوشبو

میں نے غزل مکمل کی تو دل میں میرے شانتی ہے


خوشبو پروین

No comments:

Post a Comment