Tuesday, 30 November 2021

مجھے صرف نفرت کی زبان آتی ہے

 زبان


مجھے

صرف نفرت کی زبان آتی ہے

نفرت کا لُغت نویس بن کر

میں اپنی زبان بُھول چُکا ہوں

محبت میری ماں بولی تھی

مگر، زندہ رہنے کے لیے

مجھے نفرت کی زبان سیکھنی پڑی

میں ایک لڑکی کو

تلاش کر رہا ہوں

وہ مجھے

محبت کی متروک زبان سکھا دے گی

ایک لڑکی

اپنی ماں بولی کبھی نہیں بُھولتی


مصطفیٰ ارباب

No comments:

Post a Comment