Monday, 29 November 2021

اللّٰہ اللّٰہ یہ مرتبہ ان کا

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


اللّٰہ اللّٰہ یہ مرتبہ انﷺ کا

کوئی ثانی نہ ہو سکا انﷺ کا

سب سے اچھی ہماری عادت ہے

"ذکر کرتے ہیں جا بجا انﷺ کا"

میرے آقاؐ شفیع محشرﷺ ہیں

عاصیوں کو ہے آسرا انﷺ کا

جس سے دور اضطراب ہوتا ہے

خوبصورت ہے تذکرہ انﷺ کا

آبِ رحمت ہے انگلیوں سے رواں

کتنا پیارا ہے معجزہ انﷺ کا

انﷺ کی سیرت حلیم کیا کہنا

خُلد لے جائے راستہ انﷺ کا


عبدالحلیم گونڈوی

No comments:

Post a Comment