اے میرے غمخوار ہے رکھا
ہر اک سانس میں پیار ہے رکھا
اک جانب ہے پیار کی دولت
اک جانب سنسار ہے رکھا
منزل بھی دُشوار ہے اپنی
رستہ بھی دُشوار ہے رکھا
جگ والوں نے اپنا اپنا
چاہت کا معیار ہے رکھا
ہم نے ہر دم اُس کا چہرہ
آنکھوں میں بیدار ہے رکھا
بوجھ اّٹھانے والے نے بھی
گھر کو لالہ زار ہے رکھا
کمرے میں تصویر ہے اس کی
ہم نے بھی شاہکار ہے رکھا
مانی اس کی آمد پر یہ
دل کا در تیار ہے رکھا
ع ن مانی
عمانوئیل نذیر مانی
No comments:
Post a Comment