Sunday, 28 November 2021

نعت کہنا بڑی سعادت ہے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


اس سے بڑھ کر کوئی سعادت ہے

نعتﷺ کہنا بڑی سعادت ہے

زندگی ان کی زندگی سی ہو

تو کہوں زندگی سعادت ہے

مصطفیٰؐ سے اگر ہے آگاہی

تو ہر اک آگہی سعادت ہے

رہنما ہیں جو ان کے نقش قدم

چلتے رہنا بڑی سعادت ہے

ان کے رتبے کا ہو شعور اگر

میری دیوانگی سعادت ہے

جی رہا ہے جو ان کا درد لیے

اس کی تو موت بھی سعادت ہے

کیوں نہ کہتا رہوں کہ انؐ کا ہوں

میری بس اک یہی سعادت ہے

گر ہو توفیق نعتﷺ تو جاوید

واقعی شاعری سعادت ہے


جاوید اکرم

No comments:

Post a Comment