Monday, 29 November 2021

گرچہ مسائے ہستی میں رنگ شفق نہیں

 گرچہ مسائے ہستی میں رنگِ شفق نہیں

تاہم سخن میں یاس کی کوئی رمق نہیں

نم یادِ رفتگاں میں ہوئی ہے کبھی کبھی

صحرا ہے چشم خشک مگر لق و دق نہیں

محصور اس کے خول میں تا عمر رہ سکوں

کیا اپنی ذات پر مِرا اتنا بھی حق نہیں؟

بدلے میں اس سے میں بھی کروں بے وفائیاں

میرے نصابِ عشق میں ایسا سبق نہیں

چاہو جہاں سے جب پڑھو، جب چاہے موڑ دو

شازی کتابِ زیست کا ایسا ورق نہیں


شہناز شازی

No comments:

Post a Comment