بیاباں ہو کہ صحرا ہو مجھے تیرا سہارا ہو
تُو ہی خورشید ہو میرا تُو ہی میرا ستارا ہو
بلندی ہو کہ پستی ہو کہیں بیٹھوں کہیں جاؤں
وہیں پر میرا کعبہ ہو،۔ وہیں تیرا نظارا ہو
نہ یہ دنیا نہ وہ عقبیٰ مِری تو اک تمنا ہے
رہوں قدموں تلے تیرے تُو ہی میرا کنارہ ہو
رہو پردوں میں تم مخفی مگر جب دل میں جھانکوں میں
تمہارا ہی نظارہ ہو،۔ تمہارا ہی نظارہ ہو
مِری آنکھوں میں بس جاؤ ذرا مجھ پر ترس کھاؤ
زمینوں آسمانوں میں تمہیں اک ماہ پارہ ہو
رضیہ حلیم جنگ
No comments:
Post a Comment