دل بہت تنہائی میں گھبرائے گا
بِن تمہارے چین کیسے آئے گا
ہم تمہارے ہیں یہ کہہ دو ایک بار
کچھ تو الفت کا بھرم رہ جائے گا
لوٹ کر آؤ گے یہ وعدہ کرو
ورنہ پاگل دل بہت تڑپائے گا
ساتھ ہو تم اس لیے وہ شاد ہے
کون دیوانے کو پھر سمجھائے گا
آنکھ بھر کر تم جسے بھی دیکھ لو
بِن پئے اس کو سرور آ جائے گا
حسن پر اچھا نہیں اتنا غرور
دیر پا تو یہ نہیں رہ پائے گا
جب تمہیں یاد آئے گا میرا خلوص
آنکھ کا کاجل سبھی بہہ جائے گا
کس نے الفت میں رضا پایا سکوں
پھر تمہیں کیسے قرار آ جائے گا
افسر رضا
No comments:
Post a Comment