Monday, 29 November 2021

لب خرد سے یہی بار بار نکلے گا

 لبِ خرد سے یہی بار بار نکلے گا

نکالنے ہی سے دل کا غبار نکلے گا

اُگیں گے پھول خیالوں کے ریگزاروں سے

خزاں کے گھر سے جلوسِ بہار نکلے گا

کہیں فریب نہ کھانا یہی فدائے جام

بوقتِ کار عجب ہوشیار نکلے گا

چمن کا حسن سمجھ کر سمیٹ لائے تھے

کسے خبر تھی کہ ہر پھول خار نکلے گا

یہ حکم ہے کہ کوئی راہِ راست پر نہ چلے

ہوا کے گھوڑے پہ کوئی سوار نکلے گا

کسے نہیں ہے شکایت رضا زمانے سے

ٹٹولو کوئی، جگر داغدار نکلے گا


کالی داس گپتا رضا

No comments:

Post a Comment