عارفانہ کلام نعتیہ کلام
ساکھ مے خانۂ احمدﷺ کی ہے کتنی اچھی
جام اچھے ہیں خُم اچھے ہیں صراحی اچھی
نا خدا جس پہ فدا ہے وہ محمدﷺ کا ہے نام
جس پہ دیندار چڑھا ہے وہی کشتی اچھی
جام و مینا سے نہیں ہم کو سروکار مگر
آپﷺ کے نام پہ آ جائے تو مستی اچھی
اسوۂ شاہِ رسلﷺ کا جو ہوا دیوانہ
اس نے تعمیر طریقت کی اٹھائی اچھی
واسطے آپؐ کے جھیلوں تو ستم بھی اچھا
عشق میں آپؐ کے آئے تو بلا بھی اچھی
سامنے سیرت نبویؐ کے کوئی کیا ٹہھرے
نیک، مقبول، خوش اسلوب، انوکھی، اچھی
کہہ گئے راہِ محمدﷺ سے گزرنے والے
آپؐ ہوں جس کی طرف بات اسی کی اچھی
نعت کے بدلے رضا آج سنائی جو غزل
واقعی یہ تمہیں میلاد میں سُوجھی اچھی
کالی داس گپتا رضا
No comments:
Post a Comment