Tuesday, 30 November 2021

دیکھیں تو کس مقام پہ آنے لگے ہیں لوگ

 دیکھیں تو کس مقام پہ آنے لگے ہیں لوگ

اب تو مِری دعا بھی چرانے لگے ہیں لوگ

کوئی کسر رہی ہے مِرے التفات میں

تب ہی تو درمیان میں آنے لگے ہیں لوگ

گویا کسی مقام تلک آ گئی ہوں میں

تب ہی مِرا مقام گھٹانے لگے ہیں لوگ

کچھ دیر کے لیے ہی میں خاموش کیا ہوئی

کس طرح سے زبان چلانے لگے ہیں لوگ

تم ہوشیار رہنا کہ میرے تمہارے بِیچ

دیوار دوریوں کی اٹھانے لگے ہیں لوگ


لبنیٰ عکس

No comments:

Post a Comment