Monday 29 November 2021

حال دل پر مرے نظر نہ ہوئی

 حالِ دل پر مِرے نظر نہ ہوئی

لٹ گیا میں انہیں خبر نہ ہوئی

اپنے غم میں غزل میں کہتا گیا

لوگ کہتے ہیں بحر پر نہ ہوئی

منتظر تھا خدا مدد کے لیے

پر دعا ہم سے پر اثر نہ ہوئی

اس نے کمرہ مِرا سجایا یوں

کوئی بھی شے اِدھر اُدھر نہ ہوئی

صرف سانسیں ہی آتی جاتی رہی

زندگی ڈھنگ سے بسر نہ ہوئی

کس سے شکوہ کرے یہاں گوہر

مہرباں مجھ پہ وہ نظر نہ ہوئی


زبیر گوہر

No comments:

Post a Comment