Tuesday, 30 November 2021

اک تو ہی برباد نہیں کوئی یہاں آباد نہیں

اک تُو ہی برباد نہیں

کوئی یہاں آباد نہیں

میرا دُکھ ہے میں جانوں

تجھ سے تو فریاد نہیں

غم کی ماری دُنیا میں

کون ہے جو ناشاد نہیں

سب ہیں اس کے قبضے میں

کوئی یہاں آزاد نہیں

ڈر مت اے پنچھی مجھ سے

ساتھی ہوں، صیّاد نہیں


گرجا ویاس

Girija Wiyas

No comments:

Post a Comment