Monday, 29 November 2021

جو پہلے ذرا سی نوازش کرے ہے

 جو پہلے ذرا سی نوازش کرے ہے

وہی پھر شب و روز سازش کرے ہے

وہ دھوکے پہ دھوکہ دیے جائے لیکن

یہ دل پھر بھی اس کی سفارش کرے ہے

کسی دن ملے وہ کھلونوں کی صورت

مِرا دل بھی بچوں سی خواہش کرے ہے

یہ دل کا خلل جان لے کر رہے گا

مسیحا تو بے کار کوشش کرے ہے

میں اس کی رگوں میں لہو بن کے دوڑوں

وہ میرے بدن میں رہائش کرے ہے

اسے پیاس صحرا کی بھاتی نہیں ہے

وہ فاروق دریا پہ بارش کرے ہے


فاروق رحمان

No comments:

Post a Comment