ہم اہلِ وفا خاک بہ سر ہیں، ہمیں دیکھو
ہیں شہر میں اور شہر بدر ہیں ہمیں دیکھو
نیزوں پہ اُچھالو گے تو دیکھے گا زمانہ
بے جان تنوں پہ کئی سر ہیں، ہمیں دیکھو
ہم ایک گنہ گار ہیں اور اتنی صلیبیں
بیدادگرو! سِینہ سِپر ہیں ہمیں دیکھو
پرواز! یہ تنہائی مقدر ہے ہمارا
ہم شامِ غریباں کی سحر ہیں ہمیں دیکھو
الطاف پرواز
اللہ میرے والد مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین
ReplyDeleteاللہ پاک آپ کے والدِ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے آمین۔
Deleteآمین ثم آمین یا رب العالمین
Deleteجزاکم اللہ خیرا بھائی